وفاقی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار کر لئے

بدھ 1 فروری 2023 22:53

وفاقی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2023ء) وفاقی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کرتے ہوئیپولیس ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 08 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس تھانہ سہالہ،کوہسار،رمنا،مارگلہ،نون اور انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کیدوران 08 مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی۔سی پی او آپریشنز نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام پولیس افسران چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں اورانکی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو یکسو کریں۔

متعلقہ عنوان :