پشاور،ایف آئی اے کی کارروائی، ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

بدھ 1 فروری 2023 23:04

پشاور،ایف آئی اے کی کارروائی، ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2023ء) ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی زون مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو تاج چوک ضلع سوات سے گرفتار کر لیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 50لاکھ 82 ہزار روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لی گئی ، ترجمان کے مطابق ملزمان ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں نبی رحمان اور اکبر حسین شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :