Live Updates

اسمبلی گورنر کے آرڈر سے تحلیل نہیں ہوئی ،آئین کی شق 3کا اطلاق نہیں ہوتا‘گورنربلیغ الرحمان

موجودہ سکیورٹی ،معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ،آئین کے مطابق آگے کی ضروری کارروائی کرے گورنر پنجاب نے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن ، سپیکر اسمبلی ،تحریک انصاف کو مراسلے بھیج دیئے

بدھ 1 فروری 2023 23:34

اسمبلی گورنر کے آرڈر سے تحلیل نہیں ہوئی ،آئین کی شق 3کا اطلاق نہیں ہوتا‘گورنربلیغ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2023ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن ، سپیکر پنجاب اسمبلی اور اور سابق پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف سردار عثمان بزدار کو مراسلے بھیج دیئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن ، سپیکر پنجاب اسمبلی اور سابق پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف سردار عثمان بزدار کے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے خطوط کے جواب دے دیئے۔

خطوط کے متن کے مطابق چونکہ پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کے آرڈر سے تحلیل نہیں ہوئی اس لیے اس صورتحال پر آئین کے آرٹیکل 105 کی شق 3 کا اطلاق نہیں ہوتا ۔اس کی بجائے اب انتخابی عمل آ ئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے ساتھ پڑھے گئے آرٹیکل 224 اور الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کی قابل اطلاق شقوں کے مطابق ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کی موجودہ سکیورٹی اور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے اور آئین کے مطابق آگے کی ضروری کارروائی کرئے۔

جبکہ سابق پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف سردار عثمان بزدار کو مراسلے میں گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ نے اپنے مراسلے کے پیرا 2 میں جس آرڈر کا ذکر کیا ہے ایسا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔ خطوط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑے، میرا آفس آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات