Live Updates

ع*سانحہ پشاور کی100افراد کی قتل کا مقدمہ عمران پر درج ہونا چاہیی:چوہدری اسلم گل

ظ*نیازی کو فوری گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لایاجائے،عدلیہ سانحہ پشاور کی انکوائری کر کے عمران کیخلاف ایکشن لے،بھگوڑا زمان پارک میں چوروں کی طرح بل میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہی:صر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور

بدھ 1 فروری 2023 20:25

غ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاھور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کی100افراد کی قتل کا مقدمہ عمران پر درج ہونا چاہیے۔نیازی کو فوری گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لایاجائے،عدلیہ سانحہ پشاور کی انکوائری کر کے عمران کیخلاف ایکشن لے۔بھگوڑا زمان پارک میں چوروں کی طرح بل میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرنگ کراس مال روڈ پر سابق صدر آصف علی زرداری سے اظہار یکجہتی اور عمران خان کی طرف سے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگانے کیخلاف پیپلز پارٹی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مظاہرے میں شرکت کیلیے لاھور کے چاروں ڈسٹرکٹ کے علاؤہ مختلف زونوں سے بھی الگ الگ جلوس رانا جمیل منج، آصف ناگرہ،زاہد ذوالفقار،امجد جٹ, ملک احمد شاہد،سونیا خان اور دیگر کی قیادت میں پہنچے،اس موقع پر جیالوں نے عمران خان کا پتلا نذر آتش کیا اور نعرے لگائے کہ دہشت گردوں کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔

(جاری ہے)

طالبان کا جو یار ہے غدار ہے ،غدار ہے۔ عمران اپنی زبان کو ،لگام دو لگام دو۔گو نیازی گو نیازی ،قدم بڑھاؤ آصف زرداری ،ہم تمھارے ساتھ ہیں،اک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگائے،مظاہرے میں علامہ یوسف اعوان نے سانحہ پشاور کے شہداء کیلیے خصوصی دعا کرائی،احتجاجی مظاہرے میں فائزہ۔ملک،سونیا خان،عزیز ملک،زاہد ذوالفقار،میر شکیل چنی،اشرف خان،اسلم گڑا،صداقت شیروانی،حسن گیلانی، ممتاز مون خان،شاہدہ جبیں،نونی مہر،چودھری ریاض،شیخ روشن اقبال،عمران اٹھوال،وسیم شہاب الدین،نسیم سہوترا،ایڈون سہوترا،نرگس خان،ریاض جٹ،رانا فقیر حسین آف شاہدرہ،بشارت صدیقی،مرزا ادریس،راو شجاعت، عمر ایاز،عامر سہیل بٹ،بشری ملک،وقاص بٹ،شہناز کنول،طاہر غالب سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چودھری اسلم گل نے کہا کہ پشاور کی مسجد پر حملہ کرنیوالے مسلمان نہیں ہو سکتے۔طالبان بد بخت اور پاکستان کے دشمن ہیں۔پیپلز پارٹی پاکستان کی وحدت کو بچانا چاہتی ہے۔ہم قومی سلامتی کے اداروں کیساتھ ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ عمران طالبان کا دوست ہے جس نے اپنے چار سالہ دور میں طالبان کو پالا،ملک میں دہشت گردی اور انتشار کا زمہ دار عمران ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کا مجرم ہے۔اسکی جھوٹی انا کی خاطر ملک برباد کرنیکی اجازت نہیں دے سکتے۔بد زبان کی بک بک نے پاکستان میں انتشار پیدا کیا ہے۔اسلم گل نے کہا کہ پاکستان میں صرف ایک جمہوری لیڈر آصف علی زرداری ہے۔جو پاکستان کی وحدت،وفاق اور یکجہتی کو بچا رھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران بد زبان،بد قماش اور بد تمیز ترین انسان ہے۔جس نے ملکی وحدت کو داؤ پر لگا رکھا ہے،اسلم گل نیآصف زرداری پر عمران خان کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران کی کیخلاف جھوٹی الزام تراشی کا مقدمہ درج کیا جائی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات