شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز

بدھ 1 فروری 2023 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2023ء) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا ہے، جس میں مختلف معاملات زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محمد زبیر، انوشہ رحمان ، عظمی بخاری، ملک احمد خان ، طلال چوہدری، عابد شیرعلی، جاوید لطیف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع (ن) لیگ کے مطابق اجلاس میں تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے پر بات چیت کی گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی ۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔