Live Updates

حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو اہم عہدے ملنے پر اعتراض کرنے والے پارٹی رہنماؤں سے سوالات پوچھ لیے

جن کو مریم بی بی کے چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر بننے پر تکلیف ہے ان سے میرا سوال ہے کہ آپ کا ووٹ بنک کتنا ہے؟ اگر آپ جلسہ کریں تو کتنے لوگ آئیں گے؟ کیا آپ طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں؟۔حنا پرویز بٹ کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 فروری 2023 11:56

حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو اہم عہدے ملنے پر اعتراض کرنے والے پارٹی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02فروری 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو اہم عہدے ملنے پر اعتراض کرنے والے پارٹی رہنماؤں سے سوالات پوچھ لیے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جن کو مریم بی بی کے چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر بننے پر تکلیف ہے ان سے میرا سوال ہے کہ آپ کا ووٹ بنک کتنا ہے؟ اگر آپ جلسہ کریں تو کتنے لوگ آئیں گے؟ کیا آپ طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں؟ ۔

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے مریم بی بی کے پاس یہ سب خصوصیات ہیں اور اسی لئے وہ پارٹی کی بہترین چوائس ہیں ۔
۔مریم نواز کو حال ہی میں پارٹی کا چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر بنایا گیا جس پر پارٹی میں کچھ لوگوں نالاں نظر آئے جبکہ ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نائب صدر کے عہدے سے بھی مستعفی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد بھی ایم این اے تھے، وراثت اہلیت کی بنیاد نہیں، پارٹی فیصلہ کرتی ہے اور موقع دیتی ہے، آپ نے خود کو ثابت کرنا ہوتا ہے، مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر استعفیٰ پارٹی صدر شہباز شریف کو بھیج دیا تھا، بینظیر بھٹو کے انکلز نے ان کی حکومت کو بھی مفلوج کردیا تھا، مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں، ان کو اوپن فیلڈ ملنی چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پر کیسز تھے لیکن وہ مجرم نہیں تھے، شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر 18 ماہ جیل میں رہے، 4 سال عمران خان نے شہباز شریف کیخلاف کارروائیوں کے سوا کوئی کام نہیں کیا، شہباز شریف جو ذمہ داری دیتے ہیں اسے پورا کرتا ہوں، میری کوئی ناراضی اور تحفظات نہیں، نواز شریف سے استعفے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، میرا خیال تھا شہباز شریف ہی استعفے سے متعلق اعلان کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات