واٹس ایپ نے بھارت میں 36لاکھ اکائونٹس معطل کر دیئے

جمعرات 2 فروری 2023 12:59

واٹس ایپ نے بھارت میں 36لاکھ  اکائونٹس معطل کر دیئے
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) واٹس ایپ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارت میں 36لاکھ سے زائداکائونٹس پر پابندی عائدکر دی گئی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واٹس ایپ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ یکم تا 31دسمبر تک بھارت میں36لاکھ77ہزار سے زائد اکائونٹس کو میسجنگ ایپ کے غلط استعمال پر معطل کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ان میں سے 13لاکھ89ہزار اکائونٹس کو دیگر صارفین کی جانب سے کسی قسم کی رپورٹ سے قبل ہی ہی از خود پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر معطل کیاگیا ۔

میسجنگ ایپ جس کے بھارت بھر میں 40کروڑسے زیادہ صارفین ہیں، کو دسمبر میں ملک میں 1ہزار607شکایت موصول ہوئیں جن پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔واضح رہے کہ واٹس ایپ نے بھارت کے آئی ٹی رولز2021کے مطابق ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں صارفین کی طرف سے ملنے والی شکایات اور کمپنی کی طرف سے کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے بھارت میں ان اکائونٹس کو معطل کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :