وزیراعظم شہبازشریف کا پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور ہمدردی کااظہار کرنے والے دوست ممالک سے اظہار تشکر

جمعرات 2 فروری 2023 13:02

وزیراعظم شہبازشریف کا پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور ہمدردی کااظہار کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ اداکیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ دوست ممالک کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں یکجہتی کے اظہار کی بہت قدرکرتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کااظہار کیاکہ پاکستانی عوام کے تعاون سے ہم دہشت گردوں کوکچل دیں گے اور اپنی سر زمین سے ان کاخاتمہ کریں گے۔\932

متعلقہ عنوان :