Live Updates

شیخ رشید احمد کا الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار

شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ بلڈ سیمپل لینے دیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ای سی جی کرانے سے بھی انکار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 فروری 2023 12:47

شیخ رشید احمد کا الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 02 فروری 2023ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کر دیا۔جیو نیوز کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی مگر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا تاہم ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید چاق و چوبند اور مکمل ہوش ہواس میں تھے۔شیخ رشید نے ای سی جی کرانے سے بھی انکار کر دیا۔پولی کلینک اسپتال میں شیخ رشید کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے جمعرات کی اولین ساعتوں میں گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رہنما راجہ عنایت خان نے درخواست دائر کی تھی کہ شیخ رشید نے ایک سازش کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام لگایا تھا۔

انہوں نے اپنے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں آصف زرداری پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔ راجہ عنایت خان کا کہنا ہے کہ اس الزام کی وجہ سے سابق صدر اور ان کے خاندان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ شیخ رشید اس من گھڑت اور بے بنیاد سازش کا ذکر کرکے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کرانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کا امن خراب ہو۔

سوشل میڈیا پر اس ایف آئی آر کی کاپی بھی گردش کر رہی ہے، جو راجہ عنایت الرحمان کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف درج کروائی گئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بنیادوں پر تاریخ میں کبھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے ایک ٹویٹ کرکے کہا،"شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات