ہمیں ڈرا دھمکا کر اور گرفتاریاں ڈال کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا،چوہدری پرویز الٰہی

نگران حکومت الیکشن کروانے کیلئے آئی ہے اس پر توجہ دے،ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے خدا کا خوف کریں،سابق وزیراعلٰی پنجاب

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 2 فروری 2023 12:55

ہمیں ڈرا دھمکا کر اور گرفتاریاں ڈال کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا،چوہدری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 02 فروری 2023ء) سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت الیکشن کروانے کیلئے آئی ہے اس پر توجہ دے،ہمیں ڈرا دھمکا کر اور گرفتاریاں ڈال کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ سلجھے ہوئے سیاستدان اور ذمہ دار پارلیمنٹرین ہیں،نگران حکومت چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال نہ کرے۔

ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے خدا کا خوف کریں،نگران حکومت انتخابات کرانے پر توجہ دے،ہمیں دھما کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوپدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارنے سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب کر رکھا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ مارے اور پولیس کے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے چیمبر میں درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب کر لیا جبکہ ایف آئی اے،اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب سے بھی 3 فروری کو جواب طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے فریقین سے مقدمے کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کی ہدایت کی،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو سنیئر پولیس افسر کو ریکارڈ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،پرویز الٰہی سابق وزیراعلٰی ہیں جنہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،مقدمے کے بغیر کسی کے گھر پر چھاپہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو ہراساں اور چھاپوں کرنے سے روکے،کوئی مقدمہ درج ہے تو پولیس ریکارڈ فراہم کرے۔