1500اور100روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 فروری کو ہوگی

جمعرات 2 فروری 2023 15:30

1500اور100روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 فروری کو ہوگی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 1500اور100روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 فروری کو ہوگی۔سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یا کہ1500روپے مالیت والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی رواں سال کی دوسری اور مجموعی طور پر 89ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے3 اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی بھی 15 فروری کوراولپنڈی میں ہوگی جس کاپہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے3 اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔

انہوں نے بتایاکہ یہ رواں سال کی تیسری اور مجموعی طور پر37 ویں قرعہ اندازی ہو گی۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب 15 فروری کی صبح سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کاچناؤ کیا جائے گا۔