آسٹریلوی بینک کا 5 ڈالرکے کرنسی نوٹ سے آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تصویرہٹانے کا اعلان

جمعرات 2 فروری 2023 16:16

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے 5ڈالر کے کرنسی نوٹ سے آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر ہٹانے کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے کے ریزرو بینک نے جمعرات کو ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ 5ڈالر کے کرنسی نوٹ سے آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ حکومت کی مشاورت سے کیا گیا ہے جس نے اس تبدیلی کی حمایت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا کہ بینک نے 5ڈالر کے کرنسی نوٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک نیا ڈیزائن پیش کیا جائے جو آسٹریلیا کے اولین باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کی عکاسی کرے گا ۔ یہ نیا ڈیزائن ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر کی جگہ شائع کیا جائے گا جبکہ نوٹ کے دوسری طرف آسٹریلوی پارلیمنٹ کی تصویر شائع کیا جائے گی۔ بینک نے واضح کیا کہ موجودہ نوٹ غیر معینہ مدت کے لیے جاری کیے جائیں گے اور نئے نوٹ جاری ہونے کے بعد بھی استعمال کے قابل ہوں گے۔بینک نے کہا کہ 5ڈالر کے بینک نوٹ کو ڈیزائن کرنے میں اولین آسٹریلوی باشندوں سے مشاورت لیں گے ۔ نئے نوٹ کو ڈیزائن اور پرنٹ کرنے میں کئی سال درکار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :