گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے چوہدری شافع حسین کی ملاقات

جمعرات 2 فروری 2023 23:21

گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے چوہدری شافع حسین کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین نے گزشتہ روز گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی، گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔