گوجرانوالہ پولیس کی ضلع بھر میں پتنگ فروشی کے بڑے ڈیلروں کے خلاف خصوصی آپریشن

جمعرات 2 فروری 2023 23:40

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسرمحمدایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر ضلع بھر میں پتنگ فروشی کے بڑے ڈیلروں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے، آپریشن اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ا یس پی ڈویژنز،ایس ڈی پی اوز اور دیگران کی نگرانی میں مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹائون انسپکٹرعارف محمود اور ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ سب انسپکٹر زبیر سیال نے اپنی اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دوران گشت و ناکہ بندی مخبر خاص کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروشی میں ملوث 6 ملزمان جبکہ شراب فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 15 ہزار سے زائد مختلف رنگوں کی پتنگیں،20 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا، گرفتار ملزمان میں قاسم ،طاہر ،عثمان ،سلمان مسیح و دیگران چامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ اِنسانی جانوں کی حفاظت ضلعی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جان لیوا کھیل اور معصوم جانوں کا قتل عام ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پتنگیں اڑانے اور بیچنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاون انسپکٹر عارف محمود خان،ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ سب انسپکٹر زبیر سیال اور انکی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔\378