Live Updates

بچوں سے متعلق سوال پر فواد چوہدی آبدیدہ ہو گئے

بچے جب جیل میں ملنے آئے تو بہت برا لگا ،تنہائی میں بچوں کی یاد آتی تھی، یہ وقت بھی گزر ہی گیا، پی ٹی آئی رہنما

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 فروری 2023 23:43

بچوں سے متعلق سوال پر فواد چوہدی آبدیدہ ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2023ء) بچوں سے متعلق سوال پر فواد چوہدی آبدیدہ ہو گئے، پی ٹی آئی رہنما نے کہا بچے جب جیل میں ملنے آئے تو بہت برا لگا، تنہائی میں بچوں کی یاد آتی تھی، یہ وقت بھی گزر ہی گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری گرفتاری کے دوران بچوں کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سچی بات ہے مجھے ڈر تھا تشدد ہوگا لیکن کوئی تشدد نہیں ، میری کوئی ویڈیو نہیں بنائی گئی ۔ اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے سی آئی اے سنٹر میں رکھا گیا ،مجھے کوئی میٹرس نہیں دیا گیا ، جو فرش تھاوہ برف کی طرف ٹھنڈا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر کوئی تشدد کیا اور نہ کوئی فلم بنائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر تو تھا تشدد ہوگا لیکن تشدد نہیں ہوا، میری کوئی ویڈیو نہیں بنائی ۔

انہوں نے کہا کہ جب جوڈیشل ریمانڈ کے بعد دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا تو مجھے لگا اب معاملہ خراب ہے لیکن پھر کوئی تشدد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد لے جانے ، پھر فرانزک لیبارٹری لاہور لانے اور واپس لے جانے پر 5 لاکھ روپے کا پیٹرول خرچ کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نے جیل میں جو چکی ہوتی ہے جہاں نامور قاتل ہوتے ہیں ان کے ساتھ رکھ دیا ، مجھے قید تنہا میں رکھا گیا ۔

فواد چوہدری دوران بچوں سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن مجھے وفاقی حکومت میں موجود بہت سے لوگوں کے فون آئے کہ اس میں ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ بچوں کی بہت یاد آتی تھی، جب بچے ملنے آئے تو بہت برا لگا، چلیں چھوڑیں، یہ وقت بھی گزر ہی گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات