سعودی عرب، طویل عرصہ بعد مالک کو دیکھ کر اونٹ آبدیدہ ہوگیا

جمعہ 3 فروری 2023 12:13

سعودی عرب، طویل عرصہ بعد مالک کو دیکھ کر اونٹ آبدیدہ ہوگیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) پرانی یادوں اور جذبات سے بھرپور ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو میں اونٹ کے جذباتی رد عمل نے لوگو ں کو حیران کردیا ہے۔ اونٹ کا مالک بیمار ہوگیا اور اسی بنا پر طویل عرصہ اونٹ کے پاس نہ آسکا۔ کافی مدت کے بعد دوبارہ اونٹ کے پاس آیا تو اونٹ نے اپنے مالک کو دیکھتے ہیں ایسا رد عمل دیا جیسے برسوں سے بچھڑے دوست پھر مل گئے ہوں ۔

(جاری ہے)

اونٹ نے مالک کو دیکھتے ہی اپنے بھرپور جذبا ت کا اظہار کیا اور ایسا ردعمل دیا جسے دیکھ کر ایسے لگا کہ وہ اونٹ اپنے مالک کو گلے لگا کر چومنا چاہ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحرا کے جہاز کہلائے جانے والے ا ونٹ نے یہ ثابت کردیا کہ وفاداری صرف انسانوں کے لیے خاص نہیں بلکہ جانوروں میں بھی وفاداری اور محبت کے جذبات موجود ہوتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بزرگ اپنی نجی کار میں بزرگوں کو اپنی گاڑیوں کے ساتھ لے جاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس دوران اونٹ ان کے قریب آتا ہے اور ان کا استقبال کرتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنے مالک کو گلے لگا کر چومنے کی کوشش کر رہا ہو۔

متعلقہ عنوان :