چین کے جاسوس غبارے کی امریکا کی فضا میں پرواز، پینٹاگان متحرک

جمعہ 3 فروری 2023 14:37

چین کے جاسوس غبارے کی امریکا کی فضا میں پرواز، پینٹاگان متحرک
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی فضا میں بلندی پر پرواز کرنے والے ایک چینی گرم غبارے کا سراغ لگایا ہے، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کے ذریعے جاسوسی کی جا رہی تھی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینئر دفاعی اہلکار نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست پر وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور اعلیٰ فوجی حکام نے غبارے کو مار گرانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا لیکن بالآخر فیصلہ کیا کہ یہ زمین پر موجود بہت سے لوگوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غبارہ شمال مغربی امریکا کے اوپر سے اڑتا پایا گیا ہے، جہاں حساس فضائی اڈے اور سٹریٹجک میزائل زیر زمین بنکروں میں واقع ہیں۔اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ واضح ہے کہ اس غبارے کا مقصد نگرانی ہے اور اس کی موجودہ رفتار اسے متعدد حساس مقامات پر لے جاتے دیکھی گئی ہے، لیکن پینٹاگان یہ نہیں مانتا کہ اس غبارے سے انٹیلی جنس کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس غبارے میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کے نقطہ نظر سے محدود اضافی ویلیو بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ غبارہ 2 دن قبل امریکی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس اس سے بہت پہلے ہی اس کا سراغ لگا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :