امریکا کے بعد کینیڈا کی فضا میں چینی غبارے کی پرواز

جمعہ 3 فروری 2023 16:28

امریکا کے بعد کینیڈا کی فضا میں چینی غبارے کی پرواز
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) امریکا کی فضا میں چینی غبارے کی پرواز کے بعد ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈا میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک چینی گیسی غبارے کو کینیدا کی فضا میں اڑتے دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے’رائیٹرز‘کے مطابق آج جمعہ کینیڈا کی وزارت دفاع نے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا کہ وہ ایک مشکوک چینی جاسوس غبارے کی نگرانی کر رہی ہے۔وزارت دفاع نے کہا کہ متعلقہ آلات اس کی اونچائی پر نشاندہی کررہے ہیں اور فی الحال فعال طور پر اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔کینیڈین وزارت دفاع نے زور دیا کہ وہ ملک کی فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :