ماہرین آثارقدیمہ نی5 ہزار سال پرانا فریج دریافت

عراق میں 5000سال پرانا ریستوران کی باقیات اور وہاں چیزیں ٹھنڈی رکھنے والا حصہ دریافت ہوا،رپورٹ

جمعہ 3 فروری 2023 18:18

ماہرین آثارقدیمہ نی5 ہزار سال پرانا فریج دریافت
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) ماہرین آثار قدیمہ نے عراق میں 5000سال پرانے ایک ریستوران کی باقیات دریافت کی ہیں جس میں اس وقت فریج کے طور پر استعمال ہونے والی جگہ بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ باہر کھانا 5,000سال پہلے اتنا ہی مقبول تھا جتنا کہ آج ہے، عراق میں ماہرین آثار قدیمہ نے 2,700قبل مسیح میں ایک قدیم ہوٹل کا پردہ فاش کیا۔

گھر کے باہر جاکر کھانا کسے پسند نہیں، آج کے دور میں اسے بھی تفریح ہی شمار کیا جاتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ باہر کھانا 5,000سال پہلے اتنا ہی مقبول تھا جتنا کہ آج ہی.عراق میں ماہرین آثار قدیمہ نے 2,700قبل مسیح( 4900سال پرانا)میں ایک قدیم ہوٹل کا سراغ لگایا ہے۔عراق کے شمال مشرقی علاقے ذی قار میں تلول العبا میں محققین نے کھدائی کے دوران ایک ہوٹل کی باقیات برآمد کی ہیں، یہ ہوٹل ایک کمرے اور کھانے کیلئے کھلی فضاء پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

اس علاقے کا پرانا نام لگاش تھا۔عراق، امریکا اور برطانیہ کے ماہرین آثار قدیمہ نے 2019کے دوران اس علاقے میں کھدائی کا مشترکہ منصوبہ بنایا تھا۔ نئی دریافت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے ماہر آثار قدیمہ ریڈ گڈ مین نے سی این این کو بتایا کہ کھدائی کے دوران ٹیم نے محسوس کیا کہ وہ ایک کھلے صحن میں ہیں، جس کی کھدائی کرنا مشکل تھا۔

چند ماہ بعد یونیورسٹی آف پیسا کی فیلڈ ڈائریکٹرسارہ پیزیمینٹی نے اس پراسرار صحن میں واپس آنے کے بعد، 2022 کے موسم خزاں میں، یونیورسٹی آف پیسا کی فیلڈ ڈائریکٹر سارہ پیزیمینٹی نے خندق کو وسیع کیا۔محققین نے اس ہوٹل میں ایک کھانے کے لئے بینچ ، تندور، قدیم کھانے کی باقیات یہاں تک کہ 5000ہزار پرانا ایک فریج بھی دریافت کیا ہے۔ تندور کی شکل کے اس حصے میں کھانا محفوظ اور اسے ٹھنڈا کیا جاتا تھا، یہ جگہ ہوا سے نمی جذب کرکے وہاں رکھی چیزوں کو ٹھنڈا رکھتی تھی۔

متعلقہ عنوان :