لکی مروت،پولیس کی انسداد منشیات ٹیم کے ہمراہ کارروائی ،تین مبینہ منشیات فروش گرفتار کرلئے

جمعہ 3 فروری 2023 20:23

لکی مروت،پولیس کی انسداد منشیات ٹیم کے ہمراہ کارروائی ،تین مبینہ منشیات ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت ضیاء الدین احمد کی ہدایت پر پولیس نے انسداد منشیات ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین مبینہ منشیات فروش گرفتار کرلئے ۔ غزنی خیل اڈے کے قریب کاروائی میں مبینہ منشیات فروش پکڑ لیاگیا۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نے بھاری جمعیت نے حمایت اللہ کو قابو کرکے اس کے قبضے سے 266 گرام آئس نشہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کو تھانہ غزنی خیل منتقل کرکے اس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔مذکورہ پولیس پارٹی نے ایک الگ کاروائی میں مبینہ منشیات فروش سیف الرحمن کو گرفتار کرکے ا س کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کرلی۔ تجوڑی پولیس نے تری خیل میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش شریف اللہ کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 220 گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔