اے پی سی میں اسے بھی مدعو کیا جو مجھ سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتا، وزیراعظم کا کسی کا نام لیے بغیر تنقید

خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ملنے والی 417 ارب روپے کی آدھی رقم بھی خرچ ہوئی ہوتی تو صوبے کے عوام سکون کی نیند سوتے، شہباز شریف

جمعہ 3 فروری 2023 20:28

اے پی سی میں اسے بھی مدعو کیا جو مجھ سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتا، وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اس لیڈر کو بھی مدعو کیا ہے جو مجھ سے ہاتھ بھی ملانا پسند نہیں کرتا، امید ہے کہ منفی میں جواب نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس کے پی میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایک طرف ظلم کا بازار گرم کرنے والوں کو سیٹل کرنے کو تیار ہیں تاہم ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنوں سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، اس طرح کے دہرے معیار نہیں چلیں گے۔

شہباز شریف نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں ایک پارٹی کے لیڈر کو بھی مدعو کیا ہے جو مجھ سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتا، امید ہے نفی میں جواب نہیں آئے گا۔انہوںنے کہاکہ ذاتی پسند ناپسند سے بالاہوکر جدوجہد کرنی ہو گی، خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کے لیے ملنے والی 417 ارب روپے کی آدھی رقم بھی خرچ ہوئی ہوتی تو صوبے کے عوام سکون کی نیند سوتے۔