مٹیاری موٹروے کرپشن کیس: نیب نے سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار کر لیا

جمعہ 3 فروری 2023 20:33

مٹیاری موٹروے کرپشن کیس: نیب نے سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) قومی احتساب بیورو(نیب ) نے موٹروے منصوبے میں اربوں روپیکی کرپشن کیس میں حیدرآباد اور نواب شاہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

مٹیاری موٹروے فنڈز میں سوا دو ارب روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے آیا تھا،کرپشن کیس میں مجموعی طور پر اب تک 84 کروڑ 12 لاکھ روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے۔رپورٹس کے مطابق کیس کے سلسلے میں نیب نے حیدرآباد اور نواب شاہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ نیب نے مٹیاری موٹروے کرپشن کیس کی تحقیقات مکمل طور پر خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔