مریم لیڈر شپ رول میں آئی ہیں انہیں اسپیس چاہیے،شاہد خاقان کی استعفے پر وضاحت

جب نئی جنریشن آتی ہے تو پرانے لوگوں کو نئے کردار میں آنا پڑتا ہے، رہنما مسلم لیگ (ن) کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 فروری 2023 20:33

مریم لیڈر شپ رول میں آئی ہیں انہیں اسپیس چاہیے،شاہد خاقان کی استعفے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے استعفے کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم لیڈر شپ رول میں آئی ہیں انہیں اسپیس چاہیے،جب نئی جنریشن آتی ہے تو پرانے لوگوں کو نئے کردار میں آنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پارٹی کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ اسی پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں انہیں اسپیس چاہیے، اگر ہم وہاں ہوں گے تو اختلاف رائے ہوگا جو کسی کے لیے مناسب نہیں ہے، جب نئی جنریشن آتی ہے تو پرانے لوگوں کو نئے کردار میں آنا پڑتا ہے۔