ترکیہ اور پاکستان کو ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا ہوگا: سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی
جمعہ 3 فروری 2023 20:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارا افغانستان اور ایران کے ذریعے رابطہ ہے اور ہم دونوں ممالک کے حالات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
ترکی مغرب سے مشرق اور مشرق سے مغرب تک رابطے میں ایک درمیانی راہداری ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی ذرائع مہنگے ہونے کی وجہ سے تجارت کے لیے کم استعما ل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تاجروں کو ایک دوسرے سے متعارف کروانا ہوگا تاکہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بہترطریقے سے جان سکیں۔ انہوں نے باہمی تعاون کے لیے نئے شعبوں کی شناخت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ ترکی اور پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے کلیدی رکن اور بہترین تعلقات کے حامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی، دفاع، ثقافت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ بہت حوصلہ افزا ہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ سال ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) پر دستخط کرکے دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل عبورکیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی اے مختلف شعبوں میں باہمی تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 2020-21 میں ترکی کو پاکستان کی برآمدات تقریباً 268 ملین ڈالر تھیں جو 2021-22 میں بڑھ کر 355 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اسی طرح ترکی سے پاکستان کی درآمدات 2020-21 میں 867 ملین ڈالر تھیں جو 2021-22 میں بڑھ کر 944 ملین ڈالر سے زائد ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کو پاکستان کی برآمدات میں ٹیکسٹائل کا بہت زیادہ غلبہ ہے جبکہ ہماری درآمدات میں بنیادی طور پر مشینری، لوہے اور سٹیل اور پلاسٹک کی اشیاء شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ ترجیحی تجارتی معاہدے میں ترکی کی جانب سے فراہم کردہ تقریباً 261 ٹیرف لائنوں پر مارکیٹ رسائی کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے اور تجارتی حجم کو کم از کم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔کاشف انور نے کہا کہ پی ٹی اے کے تحت پاکستان نے روایتی شعبوں جیسے چمڑے، چاول، کھجور، آم، کٹلری، کھیلوں کے سامان اور غیر روایتی شعبوں بشمول سمندری خوراک، پراسیس شدہ زرعی مصنوعات، ربڑ کی ٹیوبیں اور ٹائر، پلاسٹک اور انجینئرنگ وغیرہ کی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ پاکستان اس مارکیٹ تک رسائی کو بروئے کار لا کر ان شعبوں میں ترکی کو اپنی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متعدد شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک اقتصادی تعاون کو بڑھا سکتے ہیں، خاص طور پر پاکستان کا فارماسیوٹیکل سیکٹر، جو دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لیے مثالی ہے۔ دوسرا اہم شعبہ سیاحت ہے جہاں مشترکہ منصوبہ سازی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک بار جب پی ٹی اے خیر سگالی اور معاشی فوائد حاصل کر لے گا تو دونوں فریق ایک زیادہ جامع فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ اس سے یقینی طور پر پاکستان کو ترکی کو برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی تاکہ تجارتی خسارے کو تجارتی سرپلس میں تبدیل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا تیز ترین طریقہ وفود کا تبادلہ اور سنگل کنٹری نمائشوں میں شرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ایپس کے ذریعے لاہور چیمبر دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان ملاقاتوں کا اہتمام کرسکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.