حکومت جلد سولر سے متعلق سہولت دینے کیلئے پالیسی لا رہی ہے،خرم دستگیر

جمعہ 3 فروری 2023 22:03

حکومت جلد سولر سے متعلق سہولت دینے کیلئے پالیسی لا رہی ہے،خرم دستگیر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت جلد سولر سے متعلق سہولت دینے کے لئے پالیسی لا رہی ہے سولر کو فوسل فیول کے متبادل کے طور پر لانا چاہتے ہیں ملک کے دیہاتی علاقوں میں ایک سے چار میگا واٹ کے سولر دینے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کی تمام عمارتوں کو سولر پر تبدیل کر رہے ہیں ق*سولر پینل پر اس وقت کوئی ڈیوٹی نہیں ہے کراچی الیکٹرک کو وفاقی حکومت ایک ہزار تک میگا واٹ روزانہ فراہم کر رہی ہیکے الیکٹرک نے سوئی سدرن کو بھی ادائیگیاں کرنی ہے کے الیکٹرک کو بیس روپئے کی رعایت سے بجلی فراہم کی جارہی ہے کراچی الیکٹرک سے 2015 سے کوئی معاہدہ موجود نہیں کے الیکٹرک سے نئے ایگریمنٹ آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیں گے۔ کے الیکٹرک ایک بڑا سیبجیکٹ ہے ان سے مفاہمت کا عمل جاری ہے تھر میں کے الیکٹرک کو سستا بجلی پلانٹ لگانے کے لئے سہولیات فراہم کریں گی