روپیہ مزید کمزور، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے مہنگا ،قیمت 277 روپے 50 پیسے ہوگئی

جمعہ 3 فروری 2023 22:07

روپیہ مزید کمزور، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی مضبوط سے مضبوط تر ہونے لگی، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 22 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی کرنسی 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ہے، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، 283 پوانئٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :