Live Updates

عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی: اسد عمر

الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کا پابند ، معاشی حالات اس میں آڑے نہیں آسکتے

جمعہ 3 فروری 2023 22:07

عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی: اسد عمر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے،گورنر اور الیکشن کمیشن مانتے ہیں کہ انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئے لیکن تاریخ دینے کو تیار نہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کا پابند ہے، معاشی حالات اس میں آڑے نہیں آسکتے۔

جمعرات تک پنجاب میں انتخابات کا فیصلہ ہوجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 90روز میں ضمنی انتخابات ہونا کلیئر ہوچکا ہے، قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کی تاریخ دے چکا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر امید کرتے ہیں کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، گورنر اور الیکشن کمیشن مانتے ہیں کہ انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئے لیکن تاریخ دینے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود لکھ کر دے چکا ہے کہ تیاری کیلئے 54 روز درکار ہیں، حکومت جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، ہمارے رہنمائوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں تو کیسے انکے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی)طلب کی تھی، جس میں عمران خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات