پرویز الٰہی کے بیٹوں، بہوئوں کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

جمعہ 3 فروری 2023 22:10

پرویز الٰہی کے بیٹوں، بہوئوں کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹوں اور بہوئوں کی منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر ایف ائی اے سے جواب طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ میں درخواست مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم، بھائی راسخ الٰہی اور ان کی اہلیہ زہرا الٰہی نے دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے 25 جنوری کو مقدمہ درج کیا، یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بلیک میل کرنے کے لیے درج کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کرے۔لاہور ہائی کورٹ نے تحریم مونس الٰہی کی بیرونِ ملک جانے سے روکنے کے خلاف درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی۔