پی ڈی ایم حکومت کے ہوتے ہوئے ملک استحکام نہیں آسکتا،حلیم عادل شیخ

جمعہ 3 فروری 2023 22:16

پی ڈی ایم حکومت کے ہوتے ہوئے ملک استحکام نہیں آسکتا،حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس جیسا ملک میں لاقانونیت کا راج قائم ہے، جو بھی آواز حق بلند کرتا اسے گرفتار کر کے آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنا کر ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان سے دھیان ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک بار بھی ملک خودکش حملے شروع ہوچکے ہیں پی ڈی ایم حکومت کے ہوتے ہوئے ملک استحکام نہیں آسکتا، ان چوروں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ہے اور ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر رکھا ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور حکمران خوب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت دونوں کو تباہ کردیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا فوری طور نئے شفاف انتخابات ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اب بند کمروں میں فیصلوں کا دئور نہیں ہے ملک اور قوم کی ترقی کے فیصلے عوام نے کرنے ہیں عوام جس کو اپنا مینڈیٹ دیتے ہے اس کو حکومت کرنے کا حق ہے، ظلم کا دور زیادہ نہیں چل سکتا ہے ان چوروں کا وقت ختم ہونے والا ہے۔