مہنگائی کا طوفان ظالم حکمرانوں کو بہا لے جائے گا،پیر سید صدرالدین شاہ راشدی

جمعہ 3 فروری 2023 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ حالات میں کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں عوام کی خوشحالی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے کچھ نظر نہیں آرہا ہے ہم ملک اور عوام کی بہتری کیلئے دعاگو ہیں۔انہوں ایک بیان میں کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اس صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے کوئی غیبی مدد آجائے تو عوام کا مستقبل بہتر ہو سکتا ہے موجودہ نااہل کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں کسے قسم کی اچھائی نظر نہیں آرہی ہے۔

پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ 15 سال حکومت کرنے والوں اور ملک میں 40 سال تجربے کاروں نے ملک کو لوٹنے کے سوائے کچھ نہیں کیا۔ موجودہ حکمران ملک اور قوم کے خیرخواہ نہیں ہیں ان سے اچھی امیدیں نہیں رکھ سکتے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپٹ لوٹ کھسوٹ کرنے والوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور اس مصیبت کے گھڑی سے نکالنے کے لیے دعا کرتے ہیں کہ کوئی غیبی مدد آجائے پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان ظالم حکمرانوں کو بہا لے جائے گا حکمرانوں نے ملک اور قوم کے لئے کچھ نہیں سوچا ہے سوائے اپنے جیبیں بھرنے کے۔

(جاری ہے)

پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ برسات اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی اب تک نہ ہوسکی ہے۔