کراچی : ملیر ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 3 فروری 2023 22:19

کراچی : ملیر ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ملیر ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت آصف ، صفدر اور فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی جس کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ #

متعلقہ عنوان :