کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار

جمعہ 3 فروری 2023 22:19

کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) سندھ رینجرزاور پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ ملزما ن کوحراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا سرچ اورکومبنگ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کی اسکریننگ کی گئی دوران آپریشن غیرقانونی طورپرمقیم تین تارکین وطن سمیت گیارہ ملزما ن کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے تین عدد پستول،مختلف نوعیت کا ایمونیشن منشیات اورچوری کا رکشہ برآمد کیا گیا،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کیرتھر تلنگا ڈیم کے قریب ڈاکوؤں نے کراچی کے بائیکر نوجوانوں کو ناکہ لگا کر لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے حمزہ ہاشم نامی نوجوان سمیت متعدد افراد کو لوٹا۔ ناکہ لگا کر لوٹ مار کا واقعہ کیرتھر رینج کے قریب پیش آیا۔#