شیخ رشید دل کے مریض ہیں،دوائیں نہیں دینے دی جارہیں، شیخ راشد شفیق

جمعہ 3 فروری 2023 23:03

شیخ رشید دل کے مریض ہیں،دوائیں نہیں دینے دی جارہیں، شیخ راشد شفیق
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کے بعد ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ویڈیو بیان میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ 73 سال کے شیخ رشید دل کے مریض ہیں اور کورونا سے بھی متاثر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو دوائیں، کھانا اور کپڑے وغیرہ نہیں دینے دیے جارہے۔شیخ راشد شفیق نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے بعد سے خاندان کو نہیں معلوم کہ شیخ رشید کہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پر تھانہ مری میں ایک اور جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔شیخ راشد شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6 تاریخ تک ہمیں ریلیف دیا تھا۔