شیخ رشید کے بھتیجے کی درخواست، اٹارنی و ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری
جمعہ 3 فروری 2023 23:03
(جاری ہے)
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ اس وقت کوئی ایف آئی آر نہیں تھی صرف نوٹس کو معطل کیا تھا۔
وکیل نے کہا کہ اس وقت پولیس نے انکوائری شروع کر رکھی تھی جس پر ایف آئی آر ہوئی، اسی انکوائری کی بنا پر پولیس نے سمن نوٹس جاری کیا ہوا تھا جس کو عدالت نے معطل کیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ عدالت نے ایف آئی آر کے اندراج سے نہیں روکا تھا، عدالت نے نوٹس کو معطل کیا تھا، اس کے تناظر میں کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو بتائیں، عدالت نے ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے نہیں روکا تھا، نہ آپ کی استدعا تھی۔عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کو پٹیشن پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کی پٹیشن میں استدعا کیا تھی شیخ رشید کے وکیل نے جواب دیا کہ حکم نامے سے یہ تاثر گیا کہ معاملہ کورٹ میں ہے تو ادارے تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کاش اتنا احترام ہوتا، یہاں تو ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو کسی دوسرے مقدمے میں اٹھا لیا جاتا ہے۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.