حنا ربانی کھر سری لنکا کے دورہ پر روانہ

سری لنکا کے 75ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی

جمعہ 3 فروری 2023 23:12

حنا ربانی کھر سری لنکا کے دورہ پر روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سری لنکا کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئیں، وہ سری لنکا کے 75ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران حنا ربانی کھر سری لنکا کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی، حنا ربانی کھر سری لنکا کے وزیر خارجہ سے بھی ملیں گی، دورے کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی تعلقات مزید مضبوط کئے جائیں گے۔وزیر مملکت کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کو بڑھانے میں مدد دے گا، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کو بتدریج فروغ دیا جائے گا، دورے کے دوران مشکل وقت میں سری لنکا کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا جائے گا۔