راولپنڈی: شہری کو دھمکا کر رقم لینے والا بھتہ خور گرفتار

جمعہ 3 فروری 2023 22:43

راولپنڈی: شہری کو دھمکا کر رقم لینے والا بھتہ خور گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) تھانہ دھمیال پولیس نے شہری کو دھمکا کر رقم لینے والا بھتہ خور گرفتارکر لیامدعی مقدمہ نے پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان نے گاڑی کی تلاش میں مدد کا کہا اور بعد ازاں ڈرا دھمکا کر رقم وصول کی پولیس کے مطابق ملزمان نے خود کو اعلیٰ عہدیدار کا پی اے ظاہر کیاتاہم پولیس نے شہری کی مدعیت میں بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم بابر نواز کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کر کے بھتہ کی صورت میں لی گئی رقم بھی برآمد کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :