خیبرپختونخوا حکومت کودیئے گئے وہ 417ارب روپے کہاں ہیں شہباز شریف

جمعہ 3 فروری 2023 22:47

خیبرپختونخوا حکومت کودیئے گئے وہ 417ارب روپے کہاں ہیں شہباز شریف
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی پر تنقید نہیں کررہا ،آج ہمیں حق کی بات کہناپڑ ے گی۔2010سے اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو 417ارب روپے دیئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا سوال ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کودیئے گئے وہ 417ارب روپے کہاں ہیں خیبرپختونخواکودی گئی 417ارب کی رقم کی ایک چوتھائی بھی خرچ ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب نے سی ٹی ڈی بنائی، فرانزک لیب بنائی، خبیرپختونخوا بھی 417 ارب روپے سے فرانزک لیب بناسکتا تھا، سیف سٹی کا پراجیکٹ شروع کرسکتا تھا اور سی ٹی ڈی کی عمارت بناسکتے تھے، 417ارب کے ایک چوتھائی حصہ بھی خرچ ہوتا تو صوبے میں آج امن ہوتا۔