پشاور،ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ‘ گرانفروشی پر54 دکاندار گرفتار

گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، قصاب، شیر فروش، اور دیگر شامل ہیں ‘ ترجمان

جمعہ 3 فروری 2023 22:43

پشاور،ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ‘ گرانفروشی پر54 دکاندار گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی ،کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پرتین دنوں کے دوران54 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نی شعبہ بازار، گلبہار، نشتر ا ٓباد، کوہاٹ روڈ، حیات آباد، یونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔

کارروائیوں کے دوران گرانفروشی ، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پرمختلف علاقوں سے مجموعی طور پر54 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، قصاب، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں پشاور بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے اور گرانفروشی پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :