فیض پور انٹر چینچ کے قریب نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے دروازے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

جمعہ 3 فروری 2023 22:33

فیض پور انٹر چینچ کے قریب نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے دروازے پر فائرنگ کر ..
شرقپورشریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) فیض پور انٹر چینچ کے قریب نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے دروازے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منظور گچھے کا بیٹا نجی عمران ہائوسنگ سوسائٹی میں واقع اپنے گھر سے نکلا تھاکہ اسی اثناء میں نا معلوم افراد نے اسے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ مقتول کے خاندان کی خاندانی دشمنی بھی چلی آرہی ہے اور قتل کاواقعہ بھی مبینہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیںجنہوںنے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :