چمکنی،محفل موسیقی میں فائرنگ سے تین زخمی،ملزم فرار

جمعہ 3 فروری 2023 22:33

چمکنی،محفل موسیقی میں فائرنگ سے تین زخمی،ملزم فرار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) چمکنی کے علاقہ تر نا ب فارم میں خو اجہ سرائو ں کے موسیقی کی پرو گرام میں زبا نی تکرار پر مسلح افرادنے فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں تین دوست شدید زخمی ہو گئے، فائرنگ سے تقریب میں بھگڈر مچ گئی۔

(جاری ہے)

مجرو ح عمرا ن ولد شمس الدین سکنہ قا سم علی بیگ نے رپورٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ بلا ل خا ن ولد اما م جا ن سکنہ تر نا ب کی منگنی کے موقع پردوستوں نے محفل مو سیقی کا اہتمام کیا تھا جس میں خو اجہ سرا نا چ رہے تھے کہ اس دوران ناچ پر تکرار ہوئی جس پرملزم شاہ زمان، حنیف،اسرائیل پسران جمیل ساکنان جوگیان جھگڑا نے فائرنگ کی ، جسکے کے نتیجے میں عمران ولد شمس الدین، برکت اللہ ولد عزیز خان اورگل باچہ ولد مختیار ساکنان قاسم علی بیگ زخمی ہوگئے ،جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے، پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔