وفاقی پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن

رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ پولیس ٹیم نے مطلو ب دو مجرموں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 3 فروری 2023 22:43

وفاقی پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث اشتہاری اور عدالتی مفروران کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) وفاقی پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جاری رکھا ہواہے، رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ پولیس ٹیم نے مطلو ب دو مجرموں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنزنے تما م زونل ڈی پی اوز کو سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹا سک دئیے، ان احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ ) آرڈی یو )پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو مجرمان اشتہاریوںکو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت حسیب اللہ اورتیمور خا ن کے نام سے ہوئی ہے، سی پی او آ پر یشنز نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بر وئے کا رلاتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں اور گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا" پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔