وفاقی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جاری

گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں سی14 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیا ت اور اسلحہ برآمد

جمعہ 3 فروری 2023 22:43

وفاقی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کیخلاف بڑ ے پیما ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 24گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں سی14 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیا ت اور اسلحہ بھی برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کرتے ہوئی14 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا،تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم مشتاق مسیح کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 08بوتلیں شراب بر آمد کرلی،تھانہ رمنا پولیس نے بغیر اجا زت گیس سلنڈر وں میں بھر ائی کر نے پر چار ملزمان عبا س خا ن، اسد اللہ، نعمان خا ن اور رحمت کو گرفتار کرلیا،تھانہ سنگجا نی پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم افضل کو گرفتار کر کے 1230گر ام چرس برآمد کرلی، تھانہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عبا س مسیح کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1100گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ شمس کا لو نی پولیس نے بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم محمد سعید کو گرفتار کرلیا،تھانہ سہا لہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر پا نچ ملزمان شہزاد سلیم، قلزم فقیر، نا صر اقبال، سراج احمد اور حا مد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے تین عدد رائفلیں اور دو پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا '' پکار-''15پر فوراً اطلاع دیں۔