ٹھٹھہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 3 فروری 2023 22:44

ٹھٹھہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، جرائم میں استعمال کی گئی 2 غیر پسٹلز اور موٹر سائیکل برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو اپنے اسٹاف کے ہمراہ جھرک تھانے کی حدود میں گشت پر تھے، اس دوران جب جھمپیر لنک روڈ پر پہنچے رات کے اندھیرے میں موٹر سائیکل سوار اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنا شروع کردی، دوبدو مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں بغیر لائسنس پسٹلز بمعہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ گرفتار ڈاکوں کے دیگر ساتھی جائے وقوع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوں کی شناخت سنی عرف صدام گھیلو پنھور اور مھراب گھیلو پنھور کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ڈاکوؤں ضلع حیدرآباد،جامشورو بدین اور دادو میں متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے، گرفتار ڈکیت سنی عرف صدام گھیلو پنھور کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل اور ڈکیت مھراب گھیلو پنھور کے قبضے سے 1 عدد 9MM پسٹل ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہیں، گرفتار ڈاکوں کو فوری طور پر طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ دوسری جانب پولیس مقابلے اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مزید مقدمات بھی داخل، مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں