ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودہا میں تقریب ِتقسیم ِمال ِمسروقہ کاانعقاد

جمعہ 3 فروری 2023 23:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز میں برآمد ہونے والے مالِ مسروقہ کی اصل مالکان کو حوالگی کیلئے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا شارق کمال صدیقی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طارق عزیز نے کی۔سرگودھا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 3 کروڑ 11 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد مالیت کامال ِمسروقہ برآمد کیااور اصل مالکان کے حوالے کیا۔

مال ِمسروقہ میں نقدی 35 لاکھ 20 ہزارآٹھ سو اور3 کاریں مالیتی 83 لاکھ،1 کوسٹر مالیتی11 لاکھ، 132 موٹر سائیکل مالیتی 83 لاکھ 5 ہزار چھ سو اور4 رکشہ مالیتی 8 لاکھ 35 ہزار،مویشی چوروں کے خلاف کارروائی میں 67 جانور برآمد مالیتی 77 لاکھ 75 ہزار اور گھریلو و دیگر سامان مالیتی 13 لاکھ 17 ہزار کو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذُمہ داری ہے۔

سرگودھاریجن پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔چوری شدہ مال مویشی، موٹر سائیکلز اور نقدی برآمد ہونے پر شہریوں نے سرگودھا پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آر پی او اور ڈی پی او سرگودھا کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :