qاوستہ محمد، قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان گرفتار

جمعہ 3 فروری 2023 20:40

.اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) ڈی آئی جی نصیر آباد و ایس پی ضلع اوستہ محمد کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی اوستہ محمد عبدالروف جمالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اہم ملزمان عثمان رند اور غلام محمد رند کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈکیتی اور چوری میں ملوث ملزم ارباب عمرانی سے ایک ضرب ٹی ٹی پسٹل معہ میگزین اور گولیاں بغیر لائیسنس برآمدہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ فرد نمبر 15/2023 بجر 15Eدرج رجسٹر کیاگیا ہے۔

ملزم سے موٹرسائیکلوں کے لاک توڑنے والی ماسٹر چابی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایچ او سٹی عبدالروف جمالی نے مزید کہا کہ پولیس نے ایک ہفتے میں مختلف کیسوں میں مطلب ایک درجن سے زاہد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے عوام کے تعاون سے انشااللہ سٹی میں امن امان کی ماحول کو برقرار رکھیں گے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :