ٖلاہور، راوی روڈ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی ،ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ 2 ملزمان گرفتار

جمعہ 3 فروری 2023 22:00

ق*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) راوی روڈ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ کے 02ملزمان گرفتارکر کے ان سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن راوی روڈمحمد عالم لنگڑیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ کے 02ملزمان حنیف عرف اوڈھ اور اس کے ساتھی اطہر عباس کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے۔ ملزمان نے دوران تفتیش لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی رضا تنویرنے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے ملزمان کی گرفتاری پر راوی روڈ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔