Live Updates

ْمیرپور بٹھورو شہر میں بھی مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما ورکارکنان سڑکوں پر نکل آئے

ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آ چکا ہے جس کو روکنا ان امپورٹڈ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں کیونکہ یہ حکمران عوام کے ووٹوں کی طاقت سے نہیں، دانش دیدار

جمعہ 3 فروری 2023 23:05

میرپور بٹہورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سجاول کی جانب سے پارٹی چیئرمن عمران خان کی ھدایت پر ملک بھر کی طرح میرپور بٹھورو شہر میں بھی مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما دانش دیدار پٹہان باگو خان چانڈیو سلیمان لنڈ سرفراز سومرو شاھ جان لنڈ و دیگر کی قیادت میں تالاب چوک میرپور بٹہورو سے ریلی نکالی گئی جو شاہی بازار سے گشت کرتی ہوے مین بس اسٹاپ میرپور بٹہورو پر پھنچی جس میں شریک عوام کی جانب سے مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آ چکا ہے جس کو روکنا ان امپورٹڈ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں کیونکہ یہ حکمران عوام کے ووٹوں کی طاقت سے نہیں بلکہ رجیم چینج پلان کے تحت لائی گئے ھیں جن کا ایجنڈا ملک کے عوام نہیں کچھ اور ہے مقررین نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی مارچ کرنے والی سیاسی پارٹیوں نے ملک میں مہنگائی کے جال بچھا دئے ھیں یہ وہ جال ہے جس سے صرف عوام کی منتخب کردہ حکومت ھی عوام کی جان چھڑا سکتی ہے پارٹی رھنمائوں نے ملک میں جنرل الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے اس ملک کے ظالم اور عوام دشمن حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائی جائے ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات