ارجن رام پال کے بیٹے نے سپورٹس ڈے ایونٹ میں انعام جیت لیا

ہفتہ 4 فروری 2023 12:12

ارجن رام پال کے بیٹے نے سپورٹس ڈے ایونٹ میں انعام جیت لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ارجن رام پال کے صاحبزادے نے اسکول میں اسپورٹس ڈے کے موقع پر انعام جیت لیا۔ارجن رام پال اور ان کی اہلیہ گیبریئلا بھی اسپورٹس ڈے پر اپنے بچے کی ہمت بندھانے کیلئے موجود تھے۔

(جاری ہے)

ارجن کی بیٹیاں ماہیکا اور مائرہ بھی چھوٹے بھائی کے سپورٹس ڈے میں شریک ہوئیں۔اداکار نے انسٹاگرام پر کیپشن دیتے ہوئے کہا کہ فیملی کے ساتھ باہر نکلا ہوں، اریک کا سپورٹس ڈے ہے۔انہوں نے بتایا کہ اریک وکٹری اسٹینڈ پر جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ایک تصویر میں اریک میڈل بھی پہنے ہوئے ہیں۔