نورے سبزواری ننھی بہن کیلئے گلوکارہ بن گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 4 فروری 2023 12:17

نورے سبزواری ننھی بہن کیلئے گلوکارہ بن گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ معروف جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی بیٹی نورے سبزواری گلوکاری کی صلاحیت رکھتی ہیں ان کی نظم پڑھتے خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر نورے سبزواری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی اور ان کی چھوٹی بہن زہرا سبزواری کے لئے اپنی خوبصورت آواز میں نظم گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں نورے سبزواری اپنی ننھی بہن کے لئے اتنی کمال مہارت سے انگریزی زبان کی نظم گاتی ہیں کہ اس ویڈیو کو دیکھنے اور سننے والے صارفین پر یہ ہی گمان ہو رہا ہے کہ جیسے اس نظم کو حقیقتاً نورے سبزواری نے ہی گایا ہو۔نورے سبزواری کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ساتھی فنکار بھی انہیں داد دیئے بغیر رہ نہ سکے۔ اس ویڈیو کو اب تک ساڑھے 6 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :