افتخار ٹھاکر کی کامیڈی ،رومانس اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’ سپر پنجابی‘‘ 3مارچ کو ریلیز ہو گی

ہفتہ 4 فروری 2023 12:23

افتخار ٹھاکر کی کامیڈی ،رومانس اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’ سپر پنجابی‘‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر کی کامیڈی ،رومانس اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’ سپر پنجابی‘‘ 3مارچ کو سینمائوں میں ریلیز کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ پروڈیوسر صفدر ملک اور افتخار ٹھاکر کی کامیڈی ، رومانس اور ایکشن پر مبنی فلم ’’سپر پنجابی ‘‘کو تین مارچ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں افتخار ٹھاکر،ثنا،محسن عباس،حیدر ، صائمہ بلوچ، ناصر چنیوٹی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم البیلا، نواز انجم سمیت دیگر نے کردار نبھائے ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک اور افتخار ٹھاکر جبکہ اس کی ہدایتکاری کے فرائض ابو علیحہ نے سر انجام دئیے ہیں۔ افتخار ٹھاکر پر امید ہیں کہ یہ فلم ایک رجحان ساز فلم ثابت ہو گی اور دیکھنے والوں کو ایک نیا ٹرینڈ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :